کراچی :نو منتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سیاسی ہم آہنگی اور تعمیرِ نو کا نیا ایجنڈا پیش کر دیا ہے۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیاست کا محور محاذ آرائی کے بجائے عوامی خدمت اور صوبے کی خوشحالی ہوگا۔
نہال ہاشمی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ شرارت کی سیاست کے قائل نہیں ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کر سندھ کے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے اس مقام تک پہنچانے پر میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک ادنیٰ کارکن کو عزت دے کر کارکن پرور ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی کا بھی اعتراف کیا۔
گورنر نے اعلان کیا کہ سندھ میں موجود تمام وفاقی اداروں کو متحرک کیا جائے گا تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جا سکے۔انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔