ہندی سینما کی مشہور غیر ملکی اداکارائیں

ہندی سینما کی مشہور غیر ملکی اداکارائیں

لاہور:ہالی ووڈ کے بعد اور کوئی فلم انڈسٹری مقبول ہے تو وہ بالی ووڈ ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکار پوری دنیا میں مقبول ہیں اور پھر بالی ووڈ کی ہیروئنز کی تو بات ہی اور ہے جن کے مداح ہر ملک میں موجود ہیں لیکن اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ یہ اداکارائیں صرف بھارت سے ہی تعلق رکھتی ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے ۔بالی ووڈ میں بہت سی ایسی کامیاب اداکارائیں ہیں جو بھارت سے تعلق نہیں رکھتیں لیکن انہوں نے ہندی فلموں میں کام کر کے خوب شہرت پائی ۔ان میں سے بعض تو ایسی ہیں جن کو ہندی یا اردو زبان سے دور دور تک واقفیت نہیں تھی لیکن انہوں نے یہ زبان سیکھی اور پھر اس زبان میں فلمیں کر کے اپنا آپ منولیا۔یہاں ہم ذکر کریں گے چند ایسی ہی اداکاراوں کا جو بھارت سے تعلق نہیں رکھتیں ۔ان میں سے کچھ تو ایشیا سے بھی تعلق نہیں رکھتیں ۔

کترینہ کیف

برطانیہ سے انڈیا آنے والی کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا ہے۔کترینہ نےاپنے کریئر کا آغاز گرچہ 'بوم' جیسی فلاپ فلم سے کیا تھا لیکن جلد ہی 'ہیلو لندن'، 'ویلکم' اور 'سنگھ از کنگ' جیسے فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کر لی۔

فلم 'دھوم -3، 'ایک تھا ٹائیگر' اور 'جب تک ہے جان' جیسی فلموں نے انھیں بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں لا کر کھڑا کیا۔

ابتدا میں انھیں ہندی زبان بولنے میں کافی مشکل ہوتی تھی جسے بہتر کرنے کے لیے انھوں نے کافی محنت کی۔

جیکلینفرنینڈس

اداکارہ جیکلن فرنانڈیس کے والد کا تعلق سری لنکا سے ہے اور ان کی ماں ملائیشیا کی ہیں۔ جیکلن نے  2006 میں 'مس یونیورس سری لنکا' کا خطاب جیتا تھا اور تبھی سے انھیں ایک نئی پہچان ملی۔انھوں نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات 2009 کی فلم 'الہ دین کے ساتھ' سے کی تھی۔

منیشا کوئرالہ

فلم 'سوداگر' سے منیشاکی بالی وڈ میں ایسی انٹری ہوئی کہ وہ نوجوان عاشقوں کے ذہنوں میں بس کر رہ گئیں۔منیشا کوئرالہ کا تعلق نیپال سے ہے اور وہ کھٹمنڈو میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دہلی آئی تھیں۔ ان کی پہلی فلم نیپالی زبان میں  1989 میں نیپال میں ریلیز ہوئی تھی جس کا نام تھا 'فیری بتھولا'۔

نرگس فخری

اداکارہ نرگس فخری کے والد پاکستانی ہیں اور ان کی ماں کا تعلق جمہوریہ چیک سے ہے۔ نرگس نے بالی وڈ میں امتیاز علی کی معروف فلم 'راک سٹار' کے ساتھ دھماکے دار انٹری کی تھی۔

ماہرہ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی ہی کامیاب فلم کر کے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں خوب داد سمیٹی ۔ماہرہ نے فلم ’رئیس‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔