آئی ایف سی پاکستان کے سب سے بڑے ونڈ فارم کیلئے 238 ملین ڈالر فراہم کرے گا

آئی ایف سی پاکستان کے سب سے بڑے ونڈ فارم کیلئے 238 ملین ڈالر فراہم کرے گا

واشنگٹن: عالمی بینک کا ایک کنسورشیم ” آئی ایف سی “ پاکستان کے ہوا سے بجلی تیار کرنے والے سب سے بڑے ونڈ فارم کیلئے 238 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانا اور متبادل توانائی کی ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ آئی ایف سی صوبہ سندھ میں 50 میگاواٹ کے 3 نئے ونڈ فارمز کی تعمیر کیلئے 66 ملین ڈالر فراہم کرے گا جبکہ اسی منصوبے کیلئے ٹرائی کنیوسٹن کنسلٹنگ کارپوریشن 172 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔توانائی کے اس بڑے منصوبے کیلئے رقوم فراہم کرنے والوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک،اسلامی ترقیاتی بینک اور ڈی ای جی ڈوئچے انویسٹر شامل ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ملک میں تین منصوبوں کیلئے ایک ہی بین الاقوامی کنسورشیم کی طرف سے رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔ہوا سے بجلی تیار کرنے والے یہ پلانٹ 2018 ءکے آخر تک مکمل طور پرفعال ہوکر سندھ میں 6 لاکھ شہریوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔اس سے بجلی گھروں پر پڑنے والے دباﺅ میں بھی کمی آئے گی۔

ٹرائی کنبوسٹن کے چیف ایگزیکٹو افسر ندیم عبداللہ نے کہا ہے نئے ونڈ فارمز سے حاصل ہونے والی سستی بجلی ماحولیاتی آلودگی کا باعث نہیں بنے گی اور اس سے موسمیاتی تبدیلی کا سبب بننے والے اثرات میں بھی کمی آئے گی۔

مصنف کے بارے میں