کرناٹک کی فتح بھارت کو متحد کرنے والی سیاست کی فتح :پریانکا گاندھی

 کرناٹک کی فتح بھارت کو متحد کرنے والی سیاست کی فتح :پریانکا گاندھی

کرناٹک:بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی کو مات دیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بارے میں   کانگریس کی سیکریٹری جنرل پریانکا گاندھی کا کہنا ہے کرناٹک کی فتح بھارت کو متحد کرنے والی سیاست کی فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی اسمبلی میں تاریخی مینڈیٹ دینے پر کرناٹک کے لوگوں کے شکرگزار ہیں۔ یہ فتح کرناٹک کے لوگوں کے مسائل اور ریاست کی ترقی کو ترجیح دینے کی جیت ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کو 136 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہوئی ہے  اور بی جے پی کو  65 سیٹیں ملی ہیں۔ ان انتخابات میں  تیسری نمایاں جماعت جنتادل کو 20 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے ۔

مصنف کے بارے میں