Get Alerts

امریکی انتظامیہ اور حماس کے در میان جنگ بندی معاہدہ طے

امریکی انتظامیہ اور حماس کے در میان جنگ بندی معاہدہ طے

واشنگٹن : حماس اور امریکی انتظامیہ کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی حملے نہ رک سکے۔ معاہدے سے پہلے اسرائیلی نژاد امریکی شہری کی رہائی عمل میں لائی گئی، مگر اس خیر سگالی اقدام کے باوجود فلسطینیوں پر مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہید ہو گئے۔ جبالیہ کے ایک سکول پر بمباری سے 17 افراد جان سے گئے، جب کہ المواصی کی خیمہ بستی پر حملے میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

اب تک جاری حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 52 ہزار 862 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 648 تک جا پہنچی ہے۔

ٹیگز: