لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا ہے۔ یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید اور مائیک ہیسن، دونوں پاکستان کرکٹ کی بہتری اور کامیابی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ عاقب جاوید اس سے قبل قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، تاہم اب ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
مائیک ہیسن اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں اور پی ایس ایل 9 میں ٹیم کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ انہیں پاکستان ٹیم کے مستقبل کے لیے ایک تجربہ کار اور جدید سوچ رکھنے والا کوچ تصور کیا جا رہا ہے۔