Get Alerts

جنید خان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر خان

جنید خان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جنید خان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے حکم پر جلد عمل ہو گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے انہیں رات کو آگاہ کیا کہ بانی کی جانب سے جنید خان کے معاملے پر احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی سیاست میں بانی کی ہدایات کو ترجیح دی جاتی ہے، اور اس بات پر عمل درآمد جلد کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اس مسئلے میں مداخلت کرتا ہے تو یہ پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا، اور حالیہ بھارتی کارروائی کے بعد ممکن ہے کہ کشمیر کے حل کی سمت میں پیش رفت ہو۔

ٹیگز: