اگر آپ صبح تھکے ہوئے اُٹھتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے یہ ایک کام کرنا فوری چھوڑدیں

نیویارک: دورحاضر میں موبائل فون لوگوں کی زندگیوں میں اس قدر دخیل ہو چکا ہے کہ ضرورت سے بڑھ کر عادت بن چکا ہے۔ بہت لوگ ایسے ہیں جو صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے موبائل فون کی سکرین دیکھتے ہیں اور رات سونے سے پہلے بھی بستر میں پڑے ہوئے کافی دیر تک فون سے چمٹے رہتے ہیں۔

اگر آپ صبح تھکے ہوئے اُٹھتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے یہ ایک کام کرنا فوری چھوڑدیں

نیویارک: دورحاضر میں موبائل فون لوگوں کی زندگیوں میں اس قدر دخیل ہو چکا ہے کہ ضرورت سے بڑھ کر عادت بن چکا ہے۔ بہت لوگ ایسے ہیں جو صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے موبائل فون کی سکرین دیکھتے ہیں اور رات سونے سے پہلے بھی بستر میں پڑے ہوئے کافی دیر تک فون سے چمٹے رہتے ہیں۔ اب ماہرین نے ایسے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سونے سے قبل کمرے میں روشنی کم کرکے موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان کی نیند کا معیار بہت گر جاتا ہے۔ آج کل کے سمارٹ فونز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بڑی تعداد میں لوگوں کو بے خوابی اور نیند کے دیگر مسائل کا شکار کر رہی ہے۔