بھارت کی متنازعہ ترین فلم " پدماوتی " کو راجستھان میں نمائش کی اجازت مل گئی

بھارت کی متنازعہ ترین فلم

ممبئی :فلم پدماوتی کو بھارت کی متنازعہ ترین فلم ہونے کا درجہ حاصل ہو چکاہے ۔ متعدد ریاستوں میں ہنگاموں کی وجہ سے فلم کی نمائش رکی ہوئی تھی ، تاہم گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ فلم کی نمائش میں کوئی حرج نہیں ۔ مگر اب سننے میں یہ آیا ہے کہ فلم کو راجستھان میں بھی مشروط نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کو راجستھان میں ریلیز کی اجازت مل گئی۔ہندوستانی تاریخی فلم ’پدوماتی‘ ابتدا سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہےجس میں سب سے بڑا مسئلہ راجپوت کمیونٹی کی جانب سے فلم میں راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط انداز میں بیان کرنے اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کےالزام کے طور پر سامنےآیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے وزیر داخلہ نے ’پدماوتی‘ کو ریلیز کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ فلم کو ہندو راجپوت کمیونٹی کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے راجستھان میں بھی ریلیز کیا جائے گا لیکن کمیٹی ریلیز سے قبل فلم کا جائزہ لے گی اور قابل اعتراض مناظر کو خارج کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پہلے ہی راجپوت کمیونٹی کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم سے کئی اہم سین کاٹ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود چند حلقوں کی جانب سے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم’پدماوتی‘ میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔