لاہور: عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان میں کووڈ 19 کے کیسز اور اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2304 کیسز جبکہ 37 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 352296 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعدد 23641 ہے۔ مجموعی طور پر اس موذی مرض کے ہاتھوں اب تک 7092 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ 321563 مریض اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 5139، بلوچستان میں 16274، گلگت بلتستان 4416، اسلام آباد میں 23122، خیبر پختونخوا میں 41472، صوبہ پنجاب میں 108822 اور سندھ میں 153051 کنفرم کیسز ہیں۔
ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں 1209، بلوچستان میں 337، گلگت بلتستان میں 140، اسلام آباد میں 3064، خیبر پختونخوا میں 1643، پنجاب میں 8675 اور سندھ میں 8573 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے صوبہ سندھ میں 2718، پنجاب میں 2455، خیبر پختونخوا میں 1303، اسلام آباد میں 250، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 155 جبکہ آزاد کشمیر میں 118 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
ملک بھر میں اس مرض کو شکست دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں 3812، بلوچستان میں 15782، گلگت بلتستان میں 4183، اسلام آباد میں 19808، خیبر پختونخوا میں 38526، صوبہ پنجاب میں 97692 اور سندھ میں 141 760 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز 34 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ این سی او سی کے مطابق ان مریضوں میں سے ایک قرنطینہ میں جبکہ دیگر 33 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے۔