بابر اعظم ورلڈکلاس بیٹر ہیں، پاکستانی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، عمران خان

 بابر اعظم ورلڈکلاس بیٹر ہیں، پاکستانی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، عمران خان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی  شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی  حوصلہ افزائی کی ۔ٹیم کی تعریف کرتے ہوئےکہا  کہ پاکستانی ٹیم نے بہت جان ماری ، آخری گیند تک کوشش کرتے رہے۔

کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان  کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہے، پاکستان کی ٹیم کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے بہت جان ماری، آخری گیند تک کوشش کرتے رہے،  بدقسمتی سےشاہین آفریدی کو انجری  اس وقت ہوئی جب بہت اہم مرحلے میں تھا۔

 عمران خان کا  کہنا تھا کہ ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے، ہم  شاہین آفریدی کی  جلد صحتیابی کیلئے دعا گو  ہیں۔

مصنف کے بارے میں