Get Alerts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہہ ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہہ ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، اب 3 ملکی سیریز کے تمام میچز 18 سے 29 نومبر تک راولپنڈی میں ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پہلے یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے، لیکن آپریشنل وجوہات کی بنا پر اور بورڈز کی مشاورت کے بعد شیڈول میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ان میچز کو پہلے 13 اور 15 نومبر کو شیڈول کیا گیا تھا۔

ٹیگز: