اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں فتح کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیریز کے تمام میچوں کی فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور سب کو چاہیے کہ وہ ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر فلڈ ریلیف فنڈ میں حصہ لیں تاکہ متاثرین کی جلد سے جلد مدد کی جا سکے۔
یہ اقدام قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سماجی ذمہ داری اور ہمدردی کا عملی مظاہرہ ہے جو سیلاب متاثرین کے لیے قوم میں یکجہتی اور تعاون کا پیغام دیتا ہے۔