Get Alerts

پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کر دیا

پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کر دیا

پشاور:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ پاک فوج نے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن راشن وقف کر دیا ہے۔

مزید برآں، سیلاب زدہ علاقوں میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرین کی بھرپور معاونت کی جا سکے۔ کور آف انجینئرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرہ پلوں کی مرمت جلد مکمل کی جائے اور جہاں ضرورت ہو عارضی پل بھی قائم کیے جائیں۔

پاک فوج کے ریسکیو یونٹس، بشمول نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ہیلی کاپٹرز اور آرمی ایوی ایشن یونٹس بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس میں 200 سے زائد افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ پاک فوج نے اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹیگز: