Get Alerts

سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

اسلام آباد: رات گئے سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے خودکش حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سول انٹیلیجنس ایجنسی کے اداروں کی برق رفتاری سے کارروائی میں سہولت کار کو راولپنڈی سے جب کہ ہینڈلر کو خیبر پختونخوا کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا اور خودکش حملہ آور کے ساتھ مل کر جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کرتا رہا تھا۔ حملے کے دوران 12 افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے سہولت کار اور ہینڈلر کو 40 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے اہم ارکان کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اس حملے سے متعلق اہم تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حملہ آور نہ تو پاکستانی زبان سمجھتا تھا اور نہ ہی پاکستانی کرنسی کے نوٹوں سے واقف تھا۔ وزیر مملکت نے یہ بھی بتایا کہ بمبار اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد مختلف موٹر سائیکلوں پر سفر کرتا رہا اور کرایہ ادا کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی کچہری پر منگل کو ہونے والے اس خودکش حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگز: