Get Alerts

مکران اور انڈس بیسن میں زیرسمندر 23 نئے تیل و گیس ذخائر تلاش کرنے کا منصوبہ

مکران اور انڈس بیسن میں زیرسمندر 23 نئے تیل و گیس ذخائر تلاش کرنے کا منصوبہ

کراچی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز نے پاکستان میں زیرسمندر 23 نئے تیل و گیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ماڑی انرجیز کے مطابق پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ کے بعد کمپنی نے 18 بلاکس بطور آپریٹر اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کیے ہیں۔ زیر سمندر ذخائر کی کھوج کے لیے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ شراکت کی جائے گی۔

مزید برآں، پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان بھی اس منصوبے میں شریک ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز، پروڈکشن شیئرنگ اور جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

نئے ذخائر کی تلاش مکران اور انڈس بیسن کے 23 مختلف بلاکس میں کی جائے گی، جس سے ملک میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔

ٹیگز: