اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ دے دیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کو آئینی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم کے بعد عدلیہ حکومت کے ماتحت ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انصاف عام آدمی سے دور اور کمزور افراد کے لیے بے بس ہو گیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ عہدے پر رہنا آئینی در اندازی پر خاموشی اختیار کرنے کے مترادف ہے اور انہوں نے ضمیر کی پاکیزگی اور عدلیہ کی عزت کے لیے یہ قدم اٹھایا۔