Get Alerts

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ممبئی: بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان انسٹاگرام پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سہانا خان نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی جس پر لوگوں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔تصویر میں سہانا خان کا چہرہ کافی سوجا ہوا لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سخت تنقید کانشانہ بنایا اوران کا چہرہ،آنکھیں اور ہونٹ سوجا ہوا ہونے کی وجہ دریافت کی۔

I'M Your Light, and You are My Sunshine ❤???????? #naturalbeauty ❤ * Spam Account @babysueekhan *

A post shared by suhana khan (@suhanakha2) on


واضح رہے کہ سہانا خان سوشل میڈیا پراکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ہزاروں لوگ لائک کرنے کے ساتھ ان کے بارے میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تاہم اس بار یہ رائے مثبت کے بجائے منفی ہے۔

ٹیگز: