وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کورونا کا شکار ہو گئے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کورونا کا شکار ہو گئے
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جام کمال نے تصدیق کی کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

77d85df6e9450fce0d1873a1c04ee517

خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے16نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے شکار18مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 146 ہے۔ 

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 8247 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 596 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان کے اندر کورونا وائرس کے 385 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 119 ہزار 317 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ گھنٹوں میں 10 اموات رپورٹ ہوئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 580 تک جا پہنچی ہے۔ اس عالمی وبا سے پاکستان میں 3 لاکھ 4 ہزار 185 افراد صحتمند ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 552 رہ گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب ایک لاکھ 764، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 294، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 348، بلوچستان میں 15 ہزار 525، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 937 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 118 جبکہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار331 ہو گئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے پنجاب میں 2 ہزار 258 اور سندھ میں 2 ہزار 555 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے۔