نجی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی

 نجی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی

کراچی :اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ اس خرابی کی وجہ سے  طیارہ  اسلام آباد ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کے جہاز میں اچانک دھواں بھر گیا جس کے بعد پرواز کو کچھ دیر بعد ہی واپس اتار لیا گیا، پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوئی۔

طیارے میں فنی خرابی کے بعد پرواز کو دوبارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی اتار لیا گیا، جہاز میں 150 مسافر سوار تھے۔

مصنف کے بارے میں