تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ خطاب کے دوران ایک اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا، جس کے باعث سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پارلیمنٹ سے باہر لے جا کر نکال دیا۔
مزید برآں، ایک اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس سے سکیورٹی میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ احتجاج کرنے والے رکن کو نعرے لگانے کے بعد فوری طور پر باہر نکال دیا گیا۔
یہ واقعہ ٹرمپ کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں جاری سیاسی کشیدگی کی عکاسی ہے، جہاں فلسطینی مسئلے پر مختلف رائے رکھنے والے ارکان کے مابین اختلافات واضح طور پر سامنے آئے۔