کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 4654 پوائنٹس کمی کے بعد 158,443 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 2.85 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انڈیکس 3 نفسیاتی حدوں سے نیچے آ گیا۔پورے دن میں 62 ارب روپے مالیت کے ایک ارب سے زائد حصص کا کاروبار ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 74 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 375 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔