قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک زور دار دھماکے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز، ریسکیو اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ قاہرہ کے مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ مصری حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں۔