ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے
سورس: File

اسلام آباد: مالی مشکلات کا شکار قومی ایئر لائن کو ایف بی آر سے ریلیف مل گیا ۔ ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے بینک اکاؤنٹس بحال ہونے کی تصدیق کر دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا کہ پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ اداءیگی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا ۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمند کردیے تھے۔  بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

بینک اکاونٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں