واشنگٹن :امریکا نے 32 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے، جن میں سب سے زیادہ 23 ادارے چین کے ہیں جبکہ بھارت، ایران، ترکیہ اور یو اے ای کے ادارے بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ ادارے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ سمجھے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے امریکا کی چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور دیگر ممالک کے تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔