Get Alerts

صدر آصف زرداری کا چینگڈو میں گولڈن پانڈا کلچر فورم سے خطاب

صدر آصف زرداری کا چینگڈو میں گولڈن پانڈا کلچر فورم سے خطاب

صدر مملکت آصف زرداری نے چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتیں سرحدوں سے آزاد ہوتی ہیں اور یہ لوگوں کو متحد کرتی ہیں۔ انہوں نے چین کے ثقافتی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے وژن کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ گولڈن پانڈا فورم تہذیبوں کی تنوع، ثقافتوں میں مساوات اور عوامی تبادلوں کو فروغ دیتا ہے جبکہ فن ایک عالمی زبان ہے جو فاصلوں کو مٹا دیتی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی کو باہمی احترام اور تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔

انہوں نے ثقافت کو امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے اہم پل قرار دیتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے سچوان میں مسٹر لی شولی، ممبر پولیٹیکل بیورو اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: