Get Alerts

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں 10 سے 13 ستمبر کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشن کیے، جن میں مجموعی طور پر 35 فتنہ الخوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں بھی کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 بہادر سپوت شہید ہوئے جنہوں نے وطن کی دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ خوارج متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کی ہلاکت سے خطے میں دہشت گردی کی کمر توڑنے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: