Get Alerts

خیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج جاری، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں متعدد خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج جاری، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں متعدد خوارج ہلاک

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے تحت مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھیں، جن میں متعدد خوارج کو ہلاک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئیں، جن میں ان کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں میں متعدد سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: