کرک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 17 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن میں سات سے دس افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
آپریشن کے دوران 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا۔ درشہ خیل کا علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ یہ کارروائی فتنہ الخوارج کے ملوث نذیر گروپ کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔