Get Alerts

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے منظور

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل بینچ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ کیس کو عدالت کی پالیسی کے مطابق جتنی جلدی ممکن ہو، فکس کیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق نیب دانستہ طور پر کیس کو طول دے رہا ہے۔ عدالت نے یہ مؤقف تسلیم کرتے ہوئے درخواست منظور کر لی اور جلد سماعت کی ہدایت جاری کی۔

ٹیگز: