Get Alerts

برکس سمٹ میں ’شائننگ انڈیا‘ کے دعوے پر سوالات، نئی دہلی میں کچی آبادیوں کی پردہ پوشی پر حکومت تنقید کی زد میں

برکس سمٹ میں ’شائننگ انڈیا‘ کے دعوے پر سوالات، نئی دہلی میں کچی آبادیوں کی پردہ پوشی پر حکومت تنقید کی زد میں

نئی دہلی: برکس سمٹ کے دوران بھارت کے ’شائننگ انڈیا‘ کے دعووں پر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں کچی آبادیوں کو چھپانے کے لیے بعض علاقوں کے اطراف پردے اور ٹینٹ نصب کیے گئے، جس پر شہریوں اور بھارتی تجزیہ کاروں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ناقدین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کے اجلاس کے موقع پر غربت اور کچی آبادیوں کو پردوں کے پیچھے چھپانے کے بجائے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

 بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں، بڑھتی بے روزگاری اور عام شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات پر سوالات اٹھاتے ہوئے حکومتی دعوؤں اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کی نشاندہی کی ہے۔

 برکس سمٹ کے موقع پر نئی دہلی کی سڑکوں اور اہم مقامات کو سجانے کے ساتھ شہر کی ظاہری خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی گئی، تاہم کچی آبادیوں کی پردہ پوشی کے معاملے نے حکومت کے لیے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

ٹیگز: