Get Alerts

 شائننگ انڈیا کے دعوے کمزور، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی ثالثی اہم:فارن افیئرز

 شائننگ انڈیا کے دعوے کمزور، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی ثالثی اہم:فارن افیئرز

نیویارک :امریکی جریدے فارِن افیئرز نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ بھارت کا خود کو امریکا کا مضبوط "اسٹریٹجک ستون" قرار دینے کا دعویٰ حالیہ واقعات کے بعد کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

تجزیے کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اپنی تاریخ کے شدید ترین تناؤ سے گزر رہے ہیں۔ فارن افیئرز نے کہا کہ جنگ بندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوئی، جسے پاکستان نے مثبت طور پر سراہا، جبکہ بھارت نے امریکی مداخلت کو مسترد کیا۔

تجزیہ میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر دستخط سے انکار کیا اور برآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے، جس سے دوطرفہ تعلقات مزید متاثر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق بھارت معمولی سفارتی اختلافات پر امریکا سے دوری اختیار کر کے یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک مستحکم اور قابل اعتماد شراکت دار نہیں۔

ماہرین نے کہا کہ بھارت داخلی سیاسی وجوہات کی بنا پر امریکی ثالثی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے اور مسئلہ امریکی ثالثی نہیں بلکہ بیانیے پر کنٹرول برقرار رکھنے کی بھارتی خواہش ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت ایک طرف امریکی ثالثی کو رد کرتا ہے اور دوسری طرف چین کے مقابلے میں امریکا سے غیر مشروط حمایت کا خواہاں ہے، جو ایک واضح تضاد ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام صرف برابری اور حقیقت پسندانہ سفارتی تعلقات کے ذریعے ممکن ہے، نہ کہ دوہرے معیار یا بیانیے کی بنیاد پر۔

ٹیگز: