کیلیفورنیا/نئی دہلی :نام نہاد شائننگ انڈیا میں جعلی ڈگریوں اور رشوت کے ذریعے امریکی H-1B ویزوں کی فروخت کا سنگین اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی، انسانی جرائم، دھوکہ دہی اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی قونصل خانوں میں جعلی ڈگریوں کے حامل نوجوانوں کو امریکی H-1B ویزے جاری کیے جانے کے ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مودی حکومت کے دور میں امریکا میں ملازمتوں کے نام پر جعلی تعلیمی اسناد کا منظم مافیا پورے بھارت میں سرگرم رہا۔
کیرالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے اس مکروہ دھندے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جو مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ حکام کے مطابق مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔