Get Alerts

نئے صوبوں کا فیصلہ فوری نہیں، معاملہ پارلیمنٹ میں آنے کے بعد 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں: رانا ثناء اللہ

 نئے صوبوں کا فیصلہ فوری نہیں، معاملہ پارلیمنٹ میں آنے کے بعد 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام میں ابھی وقت لگے گا، پارلیمنٹ میں معاملہ آنے کے بعد بھی پورے عمل میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔

 لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فی الحال یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نئے انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔

 رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے نئی نہروں کی حمایت کی، تاہم بعد میں عوامی احتجاج کے باعث کینال پراجیکٹ بند کرادیا گیا۔

 وزیراعظم کے مشیر نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف مسلح ہو کر اسلام آباد آنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کی ریلی کو نشانہ بنا کر حکومت اور عوام کے درمیان مزید دوری پیدا کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

ٹیگز: