Get Alerts

ترک صدر کا جرمن صحافی کو رہا کرنے سے صاف انکار

ترک صدر کا جرمن صحافی کو رہا کرنے سے صاف انکار

انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترک نژاد جرمن صحافی کو جرمنی واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔

ترک حکام نے تینتالیس سالہ جرمن صحافی ڈینیز یُوچَیل کو فروری کے اواخر میں گرفتار کیا تھا۔ جرمنی بارہا یُوچَیل کی رہائی کا مطالبہ کر چکا ہے۔

تاہم ایردوآن کا کہنا ہے کہ جرمنی بھی جرائم میں ملوث ترک شہریوں کو ترکی کے حوالے نہیں کرتا، اس لیے ان کی مدت صدارت کے دوران جرمن صحافی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔