سابق مایہ ناز کپتان نے سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی کی مخالفت کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کی مخالقت کردی اور کہا کہ سرفراز احمد کیلئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا یہ مناسب وقت نہیں ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ کپتانی اور پاکستان کرکٹ ہمیشہ ایک مشکل اور کٹھن کام رہا ہے اور میں اس تجربے سے بخوبی واقف ہوں۔پاکستان کے لیے 6ٹیسٹ میں کپتان کی حیثیت سے 4ٹیسٹ جیتنے والے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اہم بات ہے کہ سرفراز ابھی صرف 29سال کا ہے،البتہ باوجود اس کے اسے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے میں جلدی پاکستان کرکٹ کے لیے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، وجہ سیدھی ہے،مصباح اور یونس کے جانے کے بعد اس ٹیم کو نئی شروعات کا چیلنج درپیش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ سرفراز ٹی 20میں فتوحات سمیٹ رہا ہے، البتہ ون ڈے کرکٹ میں اسے بہت سیکھنے کے عمل سے گزرنا ہوگا، کیوں کہ اس کی کپتانی میں مختصر فارمیٹ کی جھلک نمایاں ہے۔