Get Alerts

سعودی عرب نے ملک دشمنوں کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے ملک دشمنوں کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

ریاض :سعودی عرب نے سماج کو نقصان پہنچانے والے ہرقسم کی سرگرمی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کسی بھی ذریعے سے معاشرے کو نقصان پہنچانے اور شدت پسندی پھیلانے والوں کے خلاف استغاثہ کی جانب سے شرعی اور قانونی تقاضوں کے مطابق براہ راست کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اٹارنی جنرل کے فیصلے کے بعد مملکت میں استغاثہ کی جانب سے فوری طور پر سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین کے ایک گروپ کو طلب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جن کے خلاف نظامِ عامّہ کو نقصان پہنچانے والے افعال کے مرتکب ہونے سے متعلق فوجداری نوعیت کے الزامات ہیں۔