شوبز شخصیات کی قوم کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد

شوبز شخصیات کی قوم کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد
سورس: فائل فوٹو

لاہور : ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی وہیں شوبز شخصیات نے بھی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے جشن آزادی کے موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

فلمسٹار احسن خان نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ سینئر اداکار شان نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے  لکھا کہ ہر گزرتے سال انہیں آزادی کی قدر اور اہمیت سمجھ آ رہی ہے۔

اداکارہ عائزہ خان ، فیروز خان ، گلوکارہ کومل رضوی ، فیصل قریشی، نمرہ خان،  صبا قمر ،  عائشہ عمر، منشا پاشا،  صبور علی، مایا علی  ،منال خان  اور بہت سے زیگر فنکاروں نے قومی پرچم یا اس کے رنگوں سے مزین ملبوسات  کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی۔