لاہور:پاکستان کا نام روشن کرنے میں شوبز شخصیات کا اہم کردار ہے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے شوبز سٹارز بھی آج پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔
اداکار فہد مصطفی نے پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور یوم آزادی کی مبارک باد دی۔
پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی مبارک کا پیغام دیا۔
اداکارہ یمنہ زیدی نے بھی انسٹاگرام پر پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ملک سے محبت کا اظہار کیا اور یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
اداکار احمد علی بٹ بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہیں قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔
Happy independence day#pakistanzindabad #14thaugust #independenceday #pakiatan https://t.co/QDUXZXXToD
— Ahmad Ali Butt (@ahmedaliB) August 14, 2018
اداکار واسع چودھری نے یوم آزادی کی مبارک باد ٹوئٹر پر دی اور پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے سالگرہ مبارک لکھا۔
Happy birthday Pakistan & Pakistanis....Dil Dil Pakistan ????❤????
— vasay chaudhry (@vasaych) August 13, 2018
اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوشی وہاں سے ہوتی ہے جہاں سے دل کا تعلق ہوتا ہے‘ اور آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
Cheers to where the hearts belong! ????????❤️ #IndependenceDay2018 #PakistanZindabad
— Sajal Ali (@Iamsajalali) August 13, 2018
اداکار عائزہ خان نے بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی مبارک کہا۔خیال رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
Happy Independence Day#14thaugust
— Ayeza Khan (Aiza) (@Ayezakhan_ak) August 13, 2018