چودھری پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی گرفتار

چودھری پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی گرفتار
سورس: File

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب  چوہدری پرویز الٰہی کو  نیب نے اڈایالہ جیل سے رہائی ملتے ہی  گرفتار کرلیا ۔

جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الٰہی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔

 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو 19 جولائی کو کیمپ جیل لاہور سے نکال کراڈیالہ جیل پہنچایا گیا تھا۔ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیاگیا اور ان کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے تھے جو 30 روز کے لیے تھے۔

 چوہدری پرویز الٰہی نے تھری ایم پی او کے تحت اپنی نظر بندی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں