Get Alerts

تائیوان میں سمندری طوفان ’’پوڈول‘‘ سے زندگی مفلوج، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

تائیوان میں سمندری طوفان ’’پوڈول‘‘ سے زندگی مفلوج، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

تائی پے: تائیوان میں شدید سمندری طوفان "پوڈول" نے نظامِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ طوفان کے باعث ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، جب کہ طوفانی ہوائیں 191 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

حکام کے مطابق خطرناک موسم کے باعث 252 ملکی اور 129 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ طوفان کی شدت کے پیش نظر تائیوان کے 9 شہروں میں اسکولز، دفاتر اور دیگر ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

ادھر ریسکیو اور امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

ٹیگز: