افغان بچے مرتضیٰ احمدی کا لیونل میسی سے ملنے کا خواب پورا ہو گیا

افغانستان سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ مرتضیٰ احمد ی کا دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی سےملاقات کا خواب پورا ہوگیا

افغان بچے مرتضیٰ احمدی کا لیونل میسی سے ملنے کا خواب پورا ہو گیا

افغانستان سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ مرتضیٰ احمد ی کا دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی سےملاقات کا خواب پورا ہوگیا۔ننھے فٹ بالر مرتضیٰ احمدی کے ہیرو ارجنٹائن اور بارسلونا کلب سے کھیلنے والے لیونل میسی ہیں۔اس سال سوشل میڈیا پر مرتضیٰ احمدی کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئیں جس میں مرتضیٰ کو پلاسٹک کی تھیلی سے بنی میسی کی دس نمبر کی شرٹ پہنے فٹ بال کھیلتے دکھایا گیا۔

یہ بات فٹ بال کی عالمی تنظیم اور عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی تک پہنچی جس کے بعد دونوں کی ملاقات کی کوششوں کا آغاز ہوگیا. آخر کار مرتضیٰ کا میسی سے ملنے کا خواب پورا ہوگیا، دونوں کی ملاقات قطر میں ہوئی جہاں اسپینش کلب بارسلونا ایک دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے پہنچی ہے ، اس موقع پر ننھے مداح کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی جبکہ میسی نے مرتضیٰ کو دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں دی۔ تقریبا ایک سال قبل پلاسٹک کی تھیلی سے بنی میسی کی نام والی ٹی شرٹ پہن کر کھیلنے والے مرتضیٰ کے پاس اب میسی کی اصلی ٹی شرٹ آگئی ہے ۔