اعجاز الحق کا پرانے ن لیگیوں کو اکٹھے کرنے کا فیصلہ، شاہد خاقان سے ملاقات، چودھری نثار سے بھی ملیں گے

اعجاز الحق کا پرانے ن لیگیوں کو اکٹھے کرنے کا فیصلہ، شاہد خاقان سے ملاقات، چودھری نثار سے بھی ملیں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے پرانے ن لیگیوں کو اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے سابق وزیر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے سیاسی فیصلہ کن موڑ کا ذکر بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پرانے ناراض مسلم لیگیوں سے رابطے بھی کرنے پر اتفاق ہوا۔ سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق  کی چودھری نثار سے بھی جلد ملاقات کا امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں