Get Alerts

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں قتل

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں قتل

پیونگ یانگ: شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے سوتیلے بھائی کو ملائشیاءمیں قتل کر دیا گیاہے ۔

جنوبی کوریا کے میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ کم جونگ نیم نامی شخص کو کوالالمپور ایئرپورٹ پر دو خواتین نے زہریلی سوئیوں سے حملہ کرکے قتل کر دیاہے۔مقامی ٹی وی کا کہناہے کہ حملہ کرنے والی خواتین ممکنہ طورپر شمالی کوریا کی ایجنٹس ہو سکتی ہیں ۔کم جونگ نیم شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ IIکے بڑے بیٹے تھے۔