Get Alerts

وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے یا پھر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالے

وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے یا پھر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالے
کیپشن: opposition leader khursheed shah media talk اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرتے ہوئے نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالے یا پھر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزارت داخلہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیب کے خط پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سب کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کرے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نواز شریف میثاق جمہوریت معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے ، نواز شریف نے میمو سکینڈل میں میثاق جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔