Get Alerts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر عارف علوی سے اہم ملاقات 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر عارف علوی سے اہم ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے ۔  ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری ، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی اور ملک سے  متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

صدر مملکت نے بلوچستان ، خیبر پختونخوا کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے  ۔ مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔