شدید سردی اور بارش کی پیشگوئی

شدید سردی اور بارش کی پیشگوئی
سورس: file

کراچی: صوبائی دارلحکومت کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک اورقلات میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور نوکنڈی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں