ووٹوں کی  دوبارہ گنتی، سالک حسین اور یوسف رضا گیلانی کی جیت برقرار

ووٹوں کی  دوبارہ گنتی، سالک حسین اور یوسف رضا گیلانی کی جیت برقرار

گجرات : گجرات کےحلقہ این اے 64میں ووٹوں کی  دوبارہ گنتی کے بعد بھی  چوہدری سالک حسین کی جیت برقرار رہی اور قیصرہ الٰہی پھر ہار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سالک حسین 100379 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پرویز الٰہی کی اہلیہ  کو 89 ہزار 795ووٹ ملے۔

دوسری جانب ملتان کے حلقے این اے 148میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ 293 سے کم ہو کر صرف 104 رہ گئی۔

جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایڈووکیٹ تیمور ملک کے ووٹ 67033 ہی رہے۔

ریٹرننگ آفیسر نے نیا فارم 49 جاری کردیا۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف لڑنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایڈووکیٹ تیمور ملک نے الیکشن کے نتائج آنے کے فوراً بعد نتائج کو چیلنج کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں