رنگ  روڑ ایکٹینشن کیس: پرویز الٰہی کی اہلیہ ، بیٹے اور بہو کی عبوری ضمانت میں توسیع

 رنگ  روڑ ایکٹینشن کیس: پرویز الٰہی کی اہلیہ ، بیٹے اور بہو کی عبوری ضمانت میں توسیع

اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ ، بیٹے اور بہو کی رنگ  روڑ ایکٹینشن منصوبے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع کر دی ہے. 

سابق وزیر اعلی کے بیٹا راسخ الہی اور بہو زاہرا الہی  اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے  سپیشل جج اینٹی کرپشن  نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی  اور   اینٹی  کرپشن کو سابق وزیر اعلی کے خاندان کے ارکان کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کر دی.  

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے جس پر پرویز الہی خاندان کے وکیل نے اس کی تردید کی اور بتایا کہ تفتیشی افسر بیان ہی ریکارڈ نہیں کر رہا. قیصرہ الٰہی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئیں اور عدالت نے ایک پیشی کیلئے ان کی استثنی کی درخواست منظور کر لی.

قیصرہ الٰہی ،ان کے بیٹے راسخ الہی اور بہو زارا الہی نے ضمانت کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ سے رجوع کیا اور الگ الگ درخواستیں دائر کیں. درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا.

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو پہلے ہی اس مقدمہ سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے.

پرویز الہی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی اراضی کو فائدہ پہنچانے کیلیے  رنگ  روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری دی تھی.

مصنف کے بارے میں