شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں،  ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں: فیصل کریم  کنڈی 

 شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں،  ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں: فیصل کریم  کنڈی 

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ   شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں،  ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں،  ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں۔

شیر افضل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اگر سرکاری موقف دینا بھی ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں۔

  شیر افضل کی باتیں کامیڈی شو والی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی والوں کو پتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔اگر پی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، ہوا میں باتیں کرتے ہیں، انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں۔


 اگر وہ سمجھتے ہیں دھاندلی والی سیٹیں مل سکتی ہیں تو یہ پیپلز پارٹی یا کوئی اورجماعت نہیں دے سکتی، یہ تو عدالت یا ٹریبونل ہی فیصلہ کرسکتا ہے۔ وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ 150 سیٹیں جیتی ہیں تو خواہشات اور خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کےلیے شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، تو پھر ان سے رابطہ کیوں اور کس لیے کریں۔

مصنف کے بارے میں